بیماری کی تشخیص میں اے آئی چیٹ بوٹس نے ڈاکٹروں کو پیچھے چھوڑ دیا

ڈاکٹر

بوسٹن (ویب ڈیسک) آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس نے بیماری کی تشخیص میں ڈاکٹروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

ایک چھوٹی سی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ تو انسانی ڈاکٹروں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے، چاہے وہ ڈاکٹر خود بھی چیٹ بوٹ کا استعمال ہی کیوں نہ کر رہے ہوں۔

بوسٹن کے میڈیکل سینٹر کے طبی ماہر ڈاکٹر روڈمن کےمطابق ایک تجربے میں یہ پایا گیا ہے کہ جب ڈاکٹروں کو چیٹ بوٹ کے ساتھ روایتی وسائل فراہم کیے گئے، تو ان کی کارکردگی ان ڈاکٹروں سے معمولی بہتر تھی، جن کے پاس بوٹ تک رسائی نہیں تھی جبکہ چیٹ بوٹ نے اکیلے ہی مرض کی تشخیص میں ڈاکٹروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے