ملتان میں سموگ کی بڑی وجہ سامنے آگئی

ملتان (ویب ڈیسک) شہراولیامیں سموگ کی بڑی وجہ سامنے آگئی، ایک تحقیق کے مطابق ملتان میں 83 فیصد اسموگ کی وجہ شہر میں چلنے والی گاڑیاں ہیں۔
رواں سیزن میں ملتان کو انسانی تاریخ کی بدترین فضائی آلودگی کا سامنا ہے۔ تحقیق کے مطابق ملتان شہر میں ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد گاڑیاں اور تقریباً 17 لاکھ موٹرسائیکل ہیں جبکہ جبکہ دوسرے شہروں سے رجسٹرڈ اور بڑے ٹرک اس کے علاوہ ہیں۔
بڑی گاڑیوں کے انجن مینٹی ننس نہ ہونے کے باعث ناکارہ ہیں، جو ماحول میں سلفر ڈائی آکسائیڈ ، نائٹروجن آکسائیڈ اور کاربن ڈائی آکسائڈ جیسی زہریلی گیسز کا باعث بنتے ہیں۔
ماہر ماحولیات ڈاکٹر احمد محمود کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس جتنی بھی وہیکلز ہیں ہم ان کے اندر لوور کوالٹی کا فیول استعمال کرتے ہیں اور ابھی تک ہم یورو 2 پر پھررہے ہیں دنیا میں یورو 6 آچکا ہے۔