سائرہ بانو کا شادی کے 29 سال بعد اے آر رحمان سے  علیحدگی کا اعلان

سائرہ بانو، اے آر رحمان

ممبئی (ویب ڈیسک) شادی کے 29 سال بعد بھارت کے معروف موسیقار و گلوکار اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نےشوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف موسیقار اے آر رحمان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی۔ تاہم شادی کے 29 سال بعد ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ "کئی سالوں کی شادی کے بعد سائرہ نے اپنے شوہر اے آر رحمان سے علیحدگی کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں جذباتی دباؤ کے باعث لیا گیا ہے۔”

بیان میں کہا گیا کہ "ایک دوسرے سے گہری محبت کے باوجود اس رشتے میں پیدا ہونے والے تناؤ اور مشکلات نے ایک ناقابل عبور خلیج پیدا کر دی ہے، جسے اس وقت دونوں فریقین ختم کرنے سے قاصر ہیں۔”

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے