جو بھی سیکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا، اسے نتائج بھگتنا ہوں گے، آرمی چیف کا دوٹوک اعلان 

عاصم منیر

راولپنڈی (ویب ڈیسک)  آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ جو بھی پاکستان کی سیکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا، ہمیں کام کرنے سے روکے گا، اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

اپیکس کمیٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان آرمی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ اپنے شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کر رہے ہیں،ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے، آئین ہم پر پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔ 

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، اس جنگ میں کوئی یونیفارم میں ہے اور کوئی یونیفارم کے بغیر، ہم سب کو مل کر دہشت گردی کے ناسور سے لڑنا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے