ایپل کی انڈونیشیا کو آئی فون سیریز 16 کی فروخت پر عائد پابندی ختم کرنے کے لیے سرمایہ کاری کی پیشکش

سرمایہ کاری

جکارتہ (ویب ڈیسک) معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے انڈونیشیا کو آئی فون سیریز 16 کی فروخت پر عائد پابندی ختم کرنے کے لیے بڑی سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی۔

ایپل نے ماضی میں انڈونیشیا میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ مراکز قائم کرنے کے لیے 10 کروڑ ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر عملی طور پر صرف ساڑھے 9 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی۔کمپنی کی جانب سے کیے گئے سرمایہ کاری کے وعدے پورا نہ ہونے پر انڈونیشین حکومت نے اکتوبر میں آئی فون 16 سیریز کی فروخت پر پابندی عائد کر دی تھی۔

اب بلوم برگ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ایپل نے انڈونیشیا میں اگلے 2 سال میں مزید 10 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کر دی ہے تاہم  اس نئی پیشکش پر انڈونیشین وزارتِ صنعت نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی کمپنی اپنے سرمایہ کاری کے منصوبوں میں تحقیق اور اسمارٹ فونز کی تیاری پر زیادہ توجہ مرکوز کرے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے