انڈر گارمنٹس میں چھپا کر منشیات پاکستان لانے کی کوشش ، غیرملکی خاتون گرفتار
کراچی(ویب ڈیسک)اے این ایف نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بیرون ملک سے بھاری مالیت کی کوکین پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئےبرازیلین خاتون سمگلر کو گرفتار کرلیا۔
اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ برازیل سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کے مسافروں کی کلیئرنس جاری تھی کہ مشکوک پائے جانے پر برازیلین خاتون مسافر کی تلاشی لی گئی تو انڈر گارمنٹس (زیر جامہ) میں مائع حالت میں پلاسٹک کے شاپر میں رکھ کر چھپائی گئی ایک کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 1 کلو 396 گرام کوکین برآمد ہوئی۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔