فردوس عاشق اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی کا عہدہ بھی چھوڑدیا
سیالکوٹ (ویب ڈیسک) تحریک انصاف چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بننے والی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیل کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ مرکزی سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا ہے کہ بطور ممبر پارٹی کے لیے خدمات انجام دیتی رہوں گی۔