آسان ٹپس جن سے آپ فون کی بیٹری لائف بڑھا سکتے ہیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) موسم بدلنے کے ساتھ ہی فون بھی انسانوں کی طرح بعض اوقات سست ہوجاتے ہیں اور ان کی بیٹری تیزی سے ڈسچارج ہو سکتی ہے کیونکہ سردی کی وجہ سے بیٹری کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔
یہاں آپ کیلئے کچھ آسان ٹپس بتا رہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ اس پریشانی سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔
اپنے اسمارٹ فون کو اپنی جیب یا کوٹ کی جیب میں رکھیں تاکہ زیادہ ٹھنڈا نہ ہو تاہم، فون کو ہیٹر سے دور رکھیں۔
فون کی برائٹنس کم رکھیں۔ آٹو برائٹنس فیچر کو آن کریں تاکہ فون کی اسکرین کی چمک خود بخود ایڈجسٹ ہوجائے۔ اس کے ساتھ آپ کو بار بار برائٹنس ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
وہ ایپس بند یا ان انسٹال کر دیں جو آپ استعمال نہیں کر رہے ہیں۔ اس سے بیٹری بچانے میں مدد ملے گی۔’
ایپس کے بیک گراؤنڈ اپ ڈیٹس کو بھی روکیں۔ ایپس کے بیک گراؤنڈ اپ ڈیٹس کو آف کرنے سے بھی بیٹری کی بچت ہو سکتی ہے۔
اگر بیٹری اس قدر کم ہوجائے کہ آپ کو فون بند ہونے کا خدشہ ہو تو زیادہ تر سمارٹ فونز میں بیٹری سیور موڈ ہوتا ہے۔ یہ موڈ مفید ہے جب فون میں بیٹری کم رہ جائے۔ اسے آن کر کے، آپ باقی بیٹری کو زیادہ دیر تک استعمال کر سکتے ہیں۔ اسے آن کرنے سے بیٹری کی کھپت کم ہو جاتی ہے۔
جب ضرورت نہ ہو یا جب آپ بلوٹوتھ یا وائی فائی وغیرہ جیسی سروسز استعمال نہیں کر رہے ہوں تو انہیں بند کر دیں۔ یہ سروس بیٹری استعمال کرتی ہے۔ آپ انہیں آف کر کے بیٹری کو بچا سکتے ہیں۔