سندھ کی 31شوگر ملز کیخلاف تحقیقات شروع، مانیٹرنگ کا فیصلہ 

sugar mills

 اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے سندھ بھر کی 31  شوگر ملوں کے خلاف تحقیقات شروع کردیں، شوگر ملوں کی کرشنگ سیزن میں پیداوار کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز سے ہدایت پر صوبے بھر کی تمام شوگرملوں کی کرشنگ سیزن میں پیداوار کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے اورتمام شوگر ملوں میں سیلز پروڈکشن اور سٹاک کی تحقیقات کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ایف آئی اے شوگر ملز کی کرشنگ سیزن میں پیداواری صلاحیت کو سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت مانیٹرنگ کرے گی۔

اس ضمن میں شوگر ملوں کو نوٹس جاری کرکے ایف آئی اے کو ریکارڈ فراہم کرنے کی صورت میں تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے