پی ٹی آئی سے نئی پارٹی پی ٹی آئی پاکستان نکلنے کا دعویٰ سامنے آگیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی توڑ پھوڑ یا نئی پارٹی کا وجود کوئی نئی بات نہیں لیکن اب پی ٹی آئی سے نئی پارٹی پی ٹی آئی پاکستان نکلنے کا دعویٰ سامنے آگیا، یہ دعویٰ ماضی میں پی ٹی آئی کا حصہ رہنے والے سینیٹر فیصل واوڈا نے کیا ہے ۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہےکہ جلد ہی پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی گرفتار ہوں گی، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بعد جلد ہی پی ٹی آئی کے مخلص لوگوں کی ایک نئی پارٹی ‘پی ٹی آئی پاکستان’ بن جائے گی۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ تحریک انصاف سے ایک ’گدھ‘ نے 9 مئی کروایا اور اُسی نے اقتدار میں گوگی گینگ کے بھی سارے کام کروائے، بشریٰ بی بی ہی ڈی چوک جانا چاہتی تھی اور پھر فرار ہوگئیں، اگر سنگجانی میں جلسے کرنے پر راضی ہوجاتے تو شاید ان کی کچھ عزت باقی رہ جاتی، اب موجودہ قیادت منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی تمام لیڈر شپ نے کہا کہ اس خاتون نے ہمارے لیے مصیبت بنائی۔ فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈاپور گرفتار نہیں ہوں گے لیکن بشریٰ بی بی ضرور گرفتار ہوں گی۔