پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے فی لٹر ،پیٹرول کی قیمت میں 3روپے15پیسے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 20پیسے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ 30نومبر کو ہوگا اور وزیر خزانہ ، وزیراعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرینگے جن کا اطلاق آئندہ ماہ سے ہوگا۔