پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 101000 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج آج پھر بلندی پر رہی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 100انڈیکس بڑھ کر 101357پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر بند ہوا۔
گزشتہ روز پی ایس ایکس میں ریکارڈ ساز تیزی دیکھی گئی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس نے تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرلی تھی اور مارکیٹ 813 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 082 پوائنٹس پر پر بند ہوئی۔
آج کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی ابتدا ہی سے بازار حصص میں تیزی کا رجحان رہا جب 445 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 101357 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔