پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

پٹرول

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا جن کا 15 دن کیلئے اطلاق بھی ہوگیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 72 پیسے اضافہ کر دیا ، پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 10 پیسے ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 62، لائٹ ڈیزل 48 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے