بشریٰ بی بی کی بہن نے بھی عمران خان کے قریبی ساتھیوں کے کردار پر سوال اٹھا دیا

پی ٹی آئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے  عمران خان کے قریبی ساتھیوں کے کردار پر سوال اٹھادیا اور کہا ہے کہ ان کا کردار مشکوک ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان کاکہناتھاکہ لگتا ہے کہ اپنے فائدے کیلئے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، بشریٰ بی بی پر احتجاج کے دوران اسلام آباد کے مرکز جانے سے روکنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔

برطانوی اخبار  کے مطابق مریم ریاض وٹو نے ہی 2015 میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا تعارف کرایا تھا، بانی کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کو غیر سیاسی اور پر اسرار روحانی شخصیت سمجھا جاتا ہے۔گارڈین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں ایک عنصر بشریٰ بی بی کو پسند نہیں کرتا اور ان کے خلاف مہم جوئی میں مصروف ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے