بھارتی لڑکی کی اپنےہی  باپ سے مبینہ شادی کی ویڈیو وائرل

شادی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) شادی ایک مقدس رشتہ ہے لیکن کچھ ناعاقبت اندیش اس کا ہی مذاق بنا بیٹھتے ہیں،ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک لڑکی نے اپنے والد کو اپنے شوہر کے طور پر متعارف کرایا اور دعویٰ کیا کہ ان کی روایتی تقریب میں ایک مندر میں شادی ہوئی ہے۔ 


بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق ویڈیو میں 24 سالہ لڑکی کہتی ہے ، "یہ میرے والد ہیں، اور ہم شادی کے بعد خوش ہیں۔” ان کے ساتھ کھڑے 50 سالہ ‘والد’ نے ان کے رشتے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، "ہاں، یہ میری بیٹی ہے۔ تو اس میں کیا مسئلہ ہے؟”


اسی دوران، ایک شخص ان سے پوچھتا ہے کہ کیا انہیں ایک دوسرے سے شادی کرنے پر کوئی شرم محسوس نہیں ہوتی؟ جس پر والد نے بے نیازی سے جواب دیا، "آپ کس دور میں جی رہے ہیں؟ شرم کیوں کریں؟”


ویڈیو میں خاتون وضاحت کرتی ہے کہ ان کی شادی ان ناقدین کے لیے ایک جواب ہے جو ان کے تعلق کے بارے میں چہ میگوئیاں کرتے تھے۔ "ہماری شادی ان لوگوں کے لیے ہمارا جواب ہے جو ہماری پیٹھ پیچھے باتیں کرتے ہیں۔” 


 دوسری طرف اس ویڈیو کی تصدیق یا تردید نہیں کی جاسکتی کیونکہ بادی النظر میں ایسا کسی بھی مذہب میں ممکن نہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے