اسلام آباد سے کراچی کی پرواز سے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی دارلحکومت سے سندھ کے صدر مقام کراچی کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بم کی اطلاع پر نجی ایئرلائن کی اسلام آباد سے کراچی جانے والی پروازکو روکنا پڑا،مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کرکے مکمل سرچنگ کی گئی، 2 مسافروں نے فلائٹ اٹینڈنٹ کو بتایا کہ وہ مذاق کر رہے تھے۔
اس انکشاف کے بعد ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے دونوں مسافروں کو آف لوڈ کرکے گرفتار کر لیا، اس مبینہ مذاق کی وجہ سے پرواز سوا 3 گھنٹے تاخیر روانہ ہوئی۔