ضلعی انتظامیہ نے جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

سرکاری چھٹی

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے ضمنی انتخابات کے باعث 5 دسمبر جمعرات کو ضلع میں  عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 فیروزوالا میں 5 دسمبر کو ضمنی انتخاب ہوگا جس کے پیش نظر ضلع میں انتخاب کے روز عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 خیال رہے کہ صوبائی حلقہ پی پی 139 کی نشست رانا افضال حسین کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے