سعودی عرب نے پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر دی 

سعودی عرب

کراچی (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان  نے بتایاکہ پاکستانی معیشت کی معاونت کے لیے سعودی عرب نے 3 ارب امریکی ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر دی۔

اعلامیے کے مطابق سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) نے مملکت سعودی عرب کی جانب سے 5 دسمبر 2024 کو میچور ہونے والے 3 ارب امریکی ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کی ہے، یہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان   میں جمع کرائی گئی تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس توسیع سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط کرنے اور ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں مدد ملے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے