بجلی مزید سستی ہوگئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کردی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 14 پیسے فی یونٹ کی کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوریہ کمی مذکورہ مہینہ میں استعمال ہونے والے یونٹس پر لاگو ہو گی۔
یہ ریلیف فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر فراہم کیا گیا ہے، جس کے تحت صارفین کو دسمبر کے بلوں میں یہ کمی نظر آئے گی۔