انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا
کراچی (ویب ڈیسک )انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے سستاہونے کے بعد 277.90 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔
ادھر کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بازارِ حصص میں 882 پوائنٹس کی ریکارڈ ساز تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخ ساز سطح عبور کرکے 110852 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔