پاکستان کا علاقہ جہاں تین دن کے دوران ایڈز کے 13 کیسز رپورٹ ہوگئے

مریض

چنیوٹ (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں تین دن کے دوران خطرناک مرض ایچ آئی وی ایڈز کے 13 کیسز رپورٹ ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز نے محکمہ صحت کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے حوالے سے بتایاکہ  ضلع میں تین دن کے دوران خطرناک مرض ایچ آئی وی ایڈز کے 13 پازیٹو کیس رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ ہیپا ٹائٹس سی کے 157، ہیپاٹائٹس بی کے 13 جب کہ ٹی بی کے 228 کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے ضلع بھر کے 9 مقامات پر کیمپ لگا کر اسکریننگ کا عمل شروع کیا گیا، جس میں شہریوں کی طبی جانچ کے دوران یہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے