گرل فرینڈ کا قاتل 3 سال بعد ٹک ٹاک ویڈیو نے پکڑوا دیا

ٹک ٹاکر

واشنگٹن (ویب ڈیسک) مختصر ویڈیو کے پلیٹ فارم ٹک ٹاک  کی مدد سے  تین سال پرانے قتل کے کیس میں مشتبہ ملزم کو   پولیس نے گرفتار کرلیا۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق بینجمن ولیمز  نے مبینہ طور پر تین سال پہلے فلوریڈا میں اپنی سابقہ گرل فرینڈ جوآنا پیکا کو قتل کیا تھا، پولیس نے اسے میکسیکو سٹی میں اس وقت گرفتار کیا جب ایک ٹک ٹاک صارف نے اسے ایک ویڈیو میں تصویر کے ذریعے پہچان لیا۔


پولیس کے مطابق ولیمز نے جولائی 2021 میں جوآنا پیکا کو چہرے پر گولی مار کر قتل کیا تھا  جب وہ اپنے بیٹے کے ساتھ وین میں بیٹھی تھی۔


واقعے کے وقت جو آنا کے دو بیٹے بھی گاڑی میں موجود تھے لیکن دونوں بچے محفوظ رہے۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے