عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
مقامی میڈیا کے مطابق عماد وسیم نے کہا ہے کہ کافی سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اب انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لوں، دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، گرین شرٹ پہنی تو وہ لمحات میرے لئے یادگاری رہیں گے.