محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا
لاہور (ویب ڈیسک) عماد وسیم کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
محمد عامر نے آخری مرتبہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے محمد عامر کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے تینوں فارمیٹس کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔
بعدازاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی محمد عامر اور گزشتہ روز ریٹائر ہونے والے عماد وسیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔