پٹرول ایک بار پھر مہنگا ہونے کا خدشہ 

پٹرول

اسلام آباد(ویب ڈیسک)رواں سال کے آخری 15 دنوں کیلئے پٹرول ایک بار پھر مہنگا ہونے کا خدشہ ہے تاہم  ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

وزارت پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق 16 دسمبر سے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 0.81 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے ۔

دسمبر کے پہلے  12 دنوں میں حکام نے عالمی مارکیٹ میں شام  اور دیگر ممالک کی غیریقینی صورتحال  کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں معمولی 0.81 روپے فی لیٹر اضافے اور ہائی  سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.94 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا ہے تاہم اگر شام کی صورتحال جلد مستحکم ہو جاتی ہے تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم ہو سکتی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے