حکومت کامزید 6آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کرنے کی تیاری، کتنی بچت ہوگی؟ جانئے 

آئی پی پیز

 اسلام آ باد(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے مزید 6 آئی پی پیز کیساتھ بجلی خریداری کا معاہدہ ختم کرنے کی تیاری کرلی ہے جس سے مجموعی طورپر قومی خزانے کو 300  ارب روپے کی بچت ہوگی۔

حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ  6 آئی پی پیز کے ساتھ  2396 میگاواٹ  کا معاہدہ تھا،  گل احمد انرجی کے ساتھ136 میگا واٹ کا معاہدہ ختم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، اسی طرح کیپکو پاورپراجیکٹ کے1638 اور لبرٹی پاور کے 200 میگاواٹ کیمعاہدے ختم کیے جائیں گے۔

اٹک پاور کے ساتھ 165، کوہ نور انرجی کے ساتھ131 میگا واٹ اور ٹپال انرجی کے ساتھ 126 میگاواٹ  کی بجلی کی خرید کے معاہدے بھی منسوخ کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت اب تک 13 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کر چکی ہے ۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے