پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ہوگیا
اسلام آباد ( ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا جس کا گزشتہ رات سے اطلاق بھی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسےفی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 148روپے95 پیسے فی لیٹر ہو گی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 161 روپے66 پیسے فی لیٹر ہوگی۔