پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ ٹاسک فورس جلد فعال کرنے پر اتفاق, محسن نقوی پبلک سیکیورٹی نظام دکھ کر خوشی سے نہال
ریاض، اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ ٹاسک فورس کو جلد فعال کرنے پر اتفاق کیا گیا، یہ اتفاق وزیرداخلہ محسن نقوی اور سعودی پبلک سکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسمیع کی ملاقات کے دوران ہوا، وزیرداخلہ نے کہا کہ سعودی عرب کے پبلک سیکیورٹی کے شاندار نظام کو دیکھ کر خوشی ہوئی، پولیس ٹریننگ کے ضمن میں تعاون کو فروغ دے کر ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے پبلک سکیورٹی پولیس ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا اور پبلک سکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسمیع سے ملاقات کی ہے, محسن نقوی نے سعودی عرب کے سیف سٹی سینٹر کا بھی دورہ کیا اور جرئم کی روک تھام کیلیے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نظام کا مشاہدہ کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان سفارت کاروں کی حفاظت کیلئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کا قیام عمل میں لا رہا ہے، سعودی عرب ہمارا سب سے بااعتماد دوست اسلامی ملک ہے، ہر پاکستان کو اس دوستی پر ناز ہے۔
سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ دورہ سعودی عرب کے دوران آپ کی اہم ملاقاتوں کے حوالے سے باہمی تعلقات میں مزید آگے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔