ایک اور وینٹی لیٹر پاکستان میں مقامی طورپر تیار، خوشخبری آگئی

وینٹی لیٹر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)  پاکستان میں بسا اوقات وینٹی لیٹر کا حصول بھی مریضوں کیلئے مشکل ہوتا ہے لیکن اب خوشخبری آئی ہے کہ ملک میں مقامی طور ایک اور وینٹی لیٹر کامیابی سے تیار کر لیا گیا ہے جس کی پروڈکشن کا لائسنس بھی جاری ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ’اینووینٹ‘ نامی وینٹی لیٹر ایسنز انڈسٹریز کراچی کا تیار کردہ ہے جس کے کلینیکل ٹرائلز کامیابی سے مکمل کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) میڈیکل ڈیوائسز ڈویژن نے اینووینٹ وینٹی لیٹر رجسٹرڈ کر لیا ہے، اور ایسنز انڈسٹریز کو وینٹی لیٹر کی لوکل پروڈکشن کا لائسنس جاری کر دیا، یہ وینٹی لیٹر تکنیکی جانچ کے بعد رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے