دبئی میں سابق شوہر کو بلیک میل کرنیوالی خاتون کو جیل ہوگئی

گرفتار

دبئی (ویب ڈیسک) عدالت نے جرمن خاتون کو اپنے سابق شوہر کو سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل کرنے اور دھمکی دینے پر 3 ماہ قید کی سزا سنا دی۔حکام کے مطابق مقدمے کی سماعت کے دوران خاتون نے صحت جرم سے انکار کیا لیکن پولیس کی تفتیش کے مطابق وہ قصور وار پائی گئی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کی فوجداری عدالت نے 48 سالہ خاتون کو سابق شوہرسے 1.5 بلین ڈالر کا مطالبہ کرنے، اس کو اور اس کے ساتھی کو نقصان پہنچانے کا مجرم قراردے دیا۔یہ واقعہ 6 اور 7 دسمبر 2023 کو پیش آیا تھا ، جرمن خاتون کا سابق شوہرکے ساتھ بچوں کی تحویل اور مالی معاملات پر تنازع چل رتھا۔


خاتون نے ٹیلی گرام اور فیس بک کے ذریعے متعدد دھمکی آمیز پیغامات بھیجے، جس میں سابق شوہرسے رقم سوئس بینک میں اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔


سابق شوہر نے دبئی پولیس حکام کو معاملے کی اطلاع دی اورتفتیش کاروں کو بتایا کہ دھمکیوں کا مقصد اس سے زیادہ رقم ادا کرنے پر مجبور کرنا تھا جو وہ اسے پہلے ہی دے چکا تھا۔فرانزک شواہد کے ماہرین نے خاتون کے موبائل سے مجرمانہ پیغامات کا جائزہ لینے کے بعد عرب امارات کے سائبر کرائمز اورحفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا۔


بعدازاں فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے اس شرط پر کہ وہ مزید جرائم کا ارتکاب نہیں کرے گی، تین سال کی سزا معطل کرتے ہوئے خاتون کو تین ماہ قید کے لیے جیل بھیج دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے