سارہ شریف قتل کیس, برطانوی عدالت نے مقتولہ کے والد، سوتیلی ماں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی
لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ کی عدالت نے سارہ شریف قتل کیس میں مقتولہ کے والد، سوتیلی ماں کو عمر قید کی سزا سنا دی ، مقتولہ کے چچا فیصل ملک کو بھی 16 سال قید کی سزا سنائی گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی جج نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ عرفان شریف کو کم سے کم 40 سال اور بینش بتول کو کم سے کم 33 سال جیل میں گزارنا ہوں گے، سزا کا کم سے کم وقت ختم ہونے کے بعد بھی رہائی کی گارنٹی نہیں، کم سے کم سزا کا وقت ختم ہونے کے بعد پیرول فیصلہ ہوگا۔
یادرہے کہ گزشتہ ہفتے لندن کی عدالت نے سارہ شریف قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقتولہ کے باپ عرفان شریف اور سوتیلی ماں بینش بتول کو قتل کا مجرم قرار دیا تھا۔عدالت میں دوران سماعت عرفان شریف نے سارہ کو آئے زخموں کی ذمہ داری قبول کرلی تھی، عرفان شریف نے سارہ کو دھاتی ڈنڈے،کرکٹ بیٹ اور موبائل فون سے مارنے کا اعتراف بھی کیا تھا۔