سعودی گورنر کی شکار کیلئے پاکستان آمد
دالبدین (ویب ڈیسک) تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز شکار کیلئے خصوصی طیارے کے ذریعے گزشتہ روز پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ تقریباً ایک ماہ قیام کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق سعودی شہزادہ اور ان کی ٹیم شاہی خاندان کے لیے مختص کردہ علاقے میں تلور کا شکار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایئرپورٹ پہنچنے پر صوبائی وزراء میر صادق عمرانی اور میر عاصم کرد گیلو سمیت دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
وزراء، سرکاری حکام اور مقامی معززین کے ساتھ مختصر تبادلہ خیال کے دوران شہزادہ فہد نے دالبندین اور چاغی کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے پائیدار تعلقات کی تعریف کی۔
استقبال کے بعد، شہزادہ ایک بڑے قافلے کے ہمراہ صحرائے بارتاغازی کی طرف روانہ ہوگئے جہاں جہاں وہ تلور کا شکار کریں گے ۔