نان فائلرز کیخلاف شکنجہ مزید سخت، ممکنہ پابندیاں سامنے آگئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے نان فائلرز شہریوں کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کی تیاری کرلی اور اب نان فائلرز بینک اکائونٹ بھی اوپن نہیں کروا سکیں گے ، اس سلسلسے میں  ٹیکس لاء ترمیمی بل 2024-25 قومی اسمبلی میں پیش  کردیا۔

قومی اسمبلی میں پیش کردہ بل کی مجوزہ ترمیم کے مطابق نان فائلرز پر8 سو سی سی سے زائد گاڑیاں خریدنے پر پابندی ہوگی، نان فائلرز مخصوص حد سے زیادہ جائیداد نہیں خرید سکیں گے، نان فائلرز پر مخصوص حد سے زیادہ شئیرز کی خریداری پر بھی پابند ہوگی۔

اس کے علاوہ نان فائلر بینک اکاؤنٹ اوپن نہیں کر سکیں گے،  ایک حد سے زیادہ بیکنگ ٹرانزیکشنز نہیں کرسکیں گے،  موٹر سائیکل رکشہ اور ٹریکٹر خریدنے کی اجازت ہوگیمجوزہ ترمیم کی منظوری کی صورت میں غیر رجسٹررڈ کاروباری افراد جائیداد ٹرانسفر نہیں کر سکیں گے، غیر رجسٹرڈ افراد کی پراپرٹی کاروبار حکومت سیل کرنے کی مجاز ہوگی،ایف بی آر جن لوگوں کے نام کی لسٹ جاری کریگا انکے اکاؤنٹس فریز کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ  مجوزہ ترمیم کی منظوری کے بعد   فائلر کے والدین اور اولاد پچیس سال تک کی عمر کے بچے اور بیوی فائلرز تصور ہونگے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے