بھارتی بحریہ کی سپیڈ بوٹ مسافر کشتی سے ٹکرا گئی، نیوی افسر سمیت کئی افراد ہلاک
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی بحریہ کی سپیڈ بوٹ بے قابو ہو کر مسافر کشتی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بھارتی بحریہ کے افسر سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان بھارتی نیوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پربیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کی دوپہر ممبئی ہاربر میں بھارتی بحریہ کی سپیڈ بوٹ انجن کی آزمائش کے دوران بے قابو ہوکر مسافر کشتی سے ٹکرا گئی، سپیڈ بوٹ کی ٹکر سے کشتی سمندر میں اُلٹ گئی جس میں کم از کم 110 افراد سوار تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ حادثے کے بعد اب تک 99 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپیڈ بوٹ پر سوار بحریہ کا ایک افسر اور دو ملازمین ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔