آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف کو طلاق دینے کی وجہ بتادی
کراچی(ویب ڈیسک) اداکار آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف کو طلاق دینے کی وجہ بتادی، ساتھ ہی دوبارہ شادی کے فیصلے سمیت مستقبل کے حوالے سے گفتگو کی۔
ایک انٹرویو کے دوران شادی کے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا جب میں نے حنا الطاف سے شادی کی تو یہ بالکل مختلف تجربہ اور دور تھا، اس وقت کورونا چل رہا تھا اورہر کوئی سوچ رہا تھا کہ دنیا جلد ختم ہونے والی ہے، ہم نے اسی سوچ کیوجہ سے میں شادی کا فیصلہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ حنا کو میری پسند، اقدار اخلاقیات کے حوالے سے علم تھا تو میں نے اس کے ساتھ نکاح جیسا معتبر رشتہ بنانے کا فیصلہ کیا اور پھر ہم دونوں کی شادی ہوئی۔
آغا علی کے مطابق میرے لیے، حنا سے شادی کبھی بھی مشکل فیصلہ نہیں تھا مگر میرے نزدیک رشتے میں صرف ایک شخص کی کوششں سے نہیں چلتے، دوسرے کو بھی اپنا کردار ادا کرنا پڑتا ہے، شادیاں اسی لیے ناکام ہو جاتی ہیں کیونکہ لوگ اپنے شریک حیات کو معمولی سمجھنا شروع کر دیتے ہیں۔