ورزش کے بغیر وزن کم کرنے کا طریقہ
کراچی (ویب ڈیسک) ایک مرتبہ وزن بڑھ جائے تواسے کم کرنا جان جوکھوں کا کام ہوتا ہے، اب معروف میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے بغیر ڈائٹ اور ورزش کیے ایک کلو گرام وزن کم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا لیکن ہائی بلڈ پریشر کے مریض اس پر عمل کرنے سے پہلے بہتر ہوگا کہ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں۔
تفصیل کے مطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران ڈاکٹر شائستہ لودھی نے کہا کہ انسان کے لیے نمک کا استعمال ضروری ہے لیکن نمک استعمال کرتے ہوئے اس کی مقدار اور معیار کا خیال رکھنا ضروری ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ نمک کا زیادہ استعمال بھی انسان کا وزن بڑھنے کی ایک اہم وجہ ہے۔جو لوگ بھی اپنے بڑھتے وزن سے پریشان ہیں اور اسے کم کرنا چاہتے ہیں وہ گھر پر ایک آسان سا تجربہ کر کے دیکھ سکتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ کھانے میں سفید نمک کا استعمال کرنا بند کر دیں، اس طرح صرف 3 دن میں آپ اپنا 1 کلو وزن کم کر سکتے ہیں۔
شائستہ لودھی نے مزید بتایا کہ کھانے کی ٹیبل پر سفید نمک کی جگہ پنک سالٹ کو لے آئیں۔