جنت مرزا نے جاپان کے تابڑ توڑ دوروں کی وجہ بے نقاب کردی
ٹوکیو، فیصل آباد (ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ جنت مرزا نے جاپان کے تابڑ توڑ دوروں کی وجہ بے نقاب کردی۔
حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران جنت مرزا نے بتایا کہ ان کا ننھیال جاپان میں رہتا ہے اس لیے ان کا آنا جانا ہے، ایک دور میں ایک ایسی چیز سے خوفزدہ تھیں جس کے بارے میں سوچ کر بھی ان کے پسینے چھوٹ جاتے تھے۔
ٹک ٹاکر نے بتایا کہ کراچی میں طیارہ حادثے کے بعد مجھے جہاز میں سفر کرنے سے بہت خوف آتا تھا ، جہاز میں بیٹھ کر ایسا لگتا تھا کہ یہ آخری سفر ہے اور سب کچھ ختم ہوجائے گا، ایک بار اہل خانہ جہاز میں سکردو جارہے تھے تو اس وقت ان کی حالت خراب ہوگئی تھی اور وہ مسلسل کانپ رہی تھیں جبکہ پسینہ چھوٹ رہا تھا۔
جنت کے مطابق یہ ایک ایسا دور تھا کہ میں جہاز میں سفر نہیں کرپاتی تھی تاہم وقت کے ساتھ ساتھ یہ خوف ختم ہوگیا۔