چیمپئنز ٹرافی سمیت 2027ء تک شیڈول ایونٹس پر ہائبر ڈ ماڈل لاگو، آئی سی سی نے منظوری دیدی
دبئی (ویب ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی سمیت 2027ء تک شیڈول پاک بھارت ایونٹس پر ہائبر ڈ ماڈل لاگوہوگیا جس کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے منظوری دیتے ہوئے باضابطہ اعلان بھی کردیا۔
آئی سی سی ترجمان کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025ء سے لیکر 2027ء تک ہونیوالے تمام آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، گرین شرٹس بھی بھارت کا سفر کرنے سے گریز کریگی، آئی سی سی کی جا نب سے مشروط معاہدے پر دونوں بورڈز نے رضامندی ظاہر کردی۔
معاہدے کے تحت 8 ٹیموں کے چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں بھارت کے میچز ایک غیر جانبدار مقام پر کھیلے جا ئیں گے جبکہ بدلے میں آئی سی سی کے وہ ایونٹس جن کی میزبانی بھارت کریگا، ان میں پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے جبکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول جلد جاری کردیا جائیگا۔