دنیا میں قیام امن کیلئے وزیراعظم نے غزہ میں جنگ بندی ناگزیر قرار دیدی

وزیراعظم

قاہرہ (ویب ڈیسک)پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بغیر خطے اور دنیا میں امن ممکن نہیں، غزہ میں جاری بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔


ڈی 8 ممالک کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان دنیا کی سب سے بڑی فری لانسر کمیونیز میں سے ایک ہے، مصنوعی ذہا نت، ڈیٹا اینالیٹکس اور سائبر سکیورٹی سے متعلق تربیب فراہم کی گئی ہے،سربراہی اجلاس کی میزبانی پر حکو مت مصر اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہیں، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، غزہ اور لبنان میں اسرائیل کی طرف سے قتل عام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔


قبل ازیں ترقی پذیر ممالک کی تنظیم ڈی ایٹ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف مصر کے شاہی محل پہنچے تو مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ان کا استقبال کیا،اس کانفرنس کا موضوع نوجوانوں پر سرمایہ کاری، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کا فروغ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے