جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈ ل کیس کا تہلکہ خیز فیصلہ آگیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مقامی عدالت نےجج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس میں مسلم لیگ (ن)کے ناصر بٹ، انکے بھتیجے حمزہ عارف بٹ سمیت دیگر کو بری کر دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد عدنان رسول لاڑک کے روبرو ملزمان کے وکلا ء کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ شکایات کنندہ ارشد علی اور مرکزی ملزم میاں طارق فوت ہو چکے ہیں، شکایات کنندہ کے فوت ہونیکی وجہ سے کیس کا وجود ہی ختم ہوگیا۔وکیل نے استدلال کیاکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے دہشتگردی کی دفعہ کو ختم کر دیا اور اب مدعی ہی نہیں تو کیس کیسے چلا سکتا ہے، لیک ہونے والی ویڈیو میں کوئی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ملوث نہیں۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ناصر بٹ و دیگر کو 2019 میں درج کیے گئے مقدمے میں بری کردیا۔