دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کا نام سامنے آگیا
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی فلم انڈسٹری میں معاوضوں کی برابری کا مسئلہ کئی برسوں سے عالمی سطح پر زیرِ بحث رہا ہے لیکن اب دنیا بھر میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ کا نام سامنے آگیا ہے۔
عمومی طور پر کہا جاتا ہے کہ مرد اداکار خواتین ساتھیوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ معاوضہ لیتے ہیں لیکن ایک اداکارہ نے چند سال قبل اس روایت کو توڑتے ہوئے اپنے مرد ساتھی اداکار کے مقابلے میں 100 فیصد زیادہ کمائی کی۔اس کے ساتھ ہی وہ دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بھی بن گئیں جنہوں نے صرف ایک فلم کیلئے 7 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم کمائی۔
یہ اعزاز ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سینڈرا بلک کے نام ہے جنہوں نے 2013 کی بلاک بسٹر فلم گریویٹی میں کام کرنے کے بعد دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہونے کا ریکارڈ بنایا۔فلم نے عالمی سطح پر 73 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی جبکہ فلم میں سینڈرا کے ساتھی اداکار جارج کلونی نے صرف 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمائے، جو سینڈرا کی کمائی کا آدھا تھا۔