ساتھی اداکارہ کاہراسانی کا الزام، بھارتی اداکار و یوٹیوبر گرفتار

جرگہ

حیدر آباد دکن (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست تیلنگانہ کی پولیس نے حیدرآباد دکن میں یوٹیوبر اور اداکار پرساد بہرا کو گرفتار کر لیا ہے جس کی ساتھی اداکارہ نے کئی ماہ سے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔


پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ پرساد بہرا نے گزشتہ چند مہینوں کے دوران انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔ شوٹنگ کے دوران ان کا رویہ نازیبا تھا اور انہوں نے نامناسب انداز میں اداکارہ کو چھوا۔


انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ جب انہیں ایک اور موقع پر ہراساں کیا گیا تو انہوں نے پرساد کو روکنے کی کوشش کی، مگر اس نے بدتمیزی جاری رکھی، پھر شوٹنگ سے گھر واپس جاتے ہوئے پرساد نے ان پر حملہ کیا، جس کے باعث انہیں کیس درج کروانا پڑا۔اداکارہ کی شکایت پر پولیس نے پرساد کو بدھ کے روز حراست میں لے لیا اور عدالت میں پیش کیا، جہاں انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔


یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ متاثرہ اداکارہ اور پرساد بہرا کے ایک یوٹیوب چینل کے لیے بننے والی ویب سیریز میں ساتھ کام کر رہے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے