اننیا پانڈے نے 2024 میں محبت ملنے کا اعتراف کرلیا
ممبئی (ویب ڈیسک )بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے نےسال ختم سے چند روز پہلے اس سال محبت کا احساس ہونے اور محبت ملنے کا اعتراف کرلیا۔
یادرہے کہ شکاگو سے تعلق رکھنے والے سابق ماڈل واکر بلانکو سے ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان اننیا پانڈے نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں اس سال محبت کا بے حد احساس ہوا ہے جس کی وجہ سے ایک بار پھر انہیں شہہ سرخیوں میں جگہ مل گئی۔
اداکارہ نے 2025 کے لیے اچھی صحت کی خواہش کا اظہار کیا اور اس بات کی اہمیت پر زور دیا کہ 2024 انہیں واقعی اہم چیزوں کی طرف واپس لایا،میں چاہتی ہوں کہ یہ سلسلہ جاری رہے، 2024 وہ سال تھا جب میں نے محسوس کیا کہ زندگی کی بنیادوں کی طرف واپس جانا کتنا ضروری ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے ساتھ جو میری زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔