بچو ں کے چیخنے چلانے پرماں نے گلے کاٹ دیئے
نواب شاہ(ویب ڈیسک) ایک ماں نے مبینہ طورپر بچوں کے شورشرابے کی وجہ سے اپنے جڑواں بچوں کے گلے ہی کاٹ دئیے۔
غریب آباد کی رہائشی خاتون کے ہاتھوں قتل ہونیوالے بچوں کی عمریں پانچ سال تھیں۔ ماں کا کہنا تھا کہ بچوں کو اس لیے بے دردی سے قتل کیا کہ وہ چیختے تھے، اس کی جو سزا ملے گی وہ کم ہو گی، نہ میرے بچے مجھے معاف کریں گے اور نہ ہی اللہ۔
مقتول بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ جب سے بچے پیدا ہوئے ،اس کی بیوی کا ذہنی توازن بگڑ گیا تھا، اپنے ننھے بچوں کا خون بیوی کو معاف کرتا ہوں۔
محلے داروں کا بھی کہنا ہے کہ خاتون ذہنی مریضہ تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ کے خلاف اب تک مقدمے کی درخواست نہیں دی گئی، اگر ورثا کی جانب سے مقدمہ نہیں کرایا گیا تو سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا جائے گا۔