محسن نقوی نے علی امین گنڈا پور کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی

خیبرپختونخوا

پشاور(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کوصوبے میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔بعدازاں صوبائی ایپکس کمیٹی اجلاس کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں ضلع کرم کے مسئلے کے پائیدار حل کے لئے طویل مشاورت کے بعد لائحہ عمل کو حتمی شکل دے دی گئی اور  فریقین سے اسلحہ جمع کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ 

تفصیل کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی آفس آمد پر وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ان کا خیر مقدم کیا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور کرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


وزیرداخلہ نےکہا کہ خیبرپختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں پورا تعاون کریں گے، کرم میں قیام امن اولین ترجیح ہے، تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرم میں پائیدار امن کے قیام کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔


اس موقع پر وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، مل کر دہشتگردی کے عفریت کا مقابلہ کریں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے