ملائیشیا کا ایم ایچ 370 کی تلاش پھر سے شروع کرنے کا اعلان 

لاپتہ طیارہ

کوالالمپور (ویب ڈیسک)ملائیشیا نے تقریباً ایک دہائی قبل لاپتہ ہونے والے طیارے  ایم ایچ 370 کی تلاش پھر سے شروع کرنے کا اعلان  کردیا، وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ملبے کی تلاش دوبارہ شروع کی جائے گی۔

 رائٹرز کے مطابق پرواز ایم ایچ 370 ایک بوئنگ 777 طیارہ ہے جس میں 227 مسافر اور عملے کے 12 افراد شامل تھے یہ طیارہ 8 مارچ 2014 کو کولالمپور سے بیجنگ کے لیے روانہ ہوا تھا اور پر اسرار طور پر لاپتا ہوگیا تھا، رابطہ منقطع ہونے سے قبل آخری مرتبہ آسٹریلوی شہر پرتھ سے مغرب میں بحر ہند کے اوپر دیکھا گیا تھا۔

 ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ انتھونی لوک نے ایک کانفرنس میں کہا ہے کہ لاپتا طیارےکی تلاش دوبارہ شروع کرنے کے لیے اوشن انفنٹی کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے اور اوشن انفنٹی کو طیارے کا ملبہ ملنے پر 7 کروڑ ڈالر ملیں گے، پرواز میں 150 سے زائد چینی مسافر سوار تھے جن کے رشتہ داروں نے ملائیشیا ایئر لائنز اور بوئنگ ہوائی جہاز کے انجن بنانے والی کمپنی رولز روائس اور الیانز انشورنس گروپ سے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔

ملائیشیا ائیر لائنز کی پرواز ایم ایچ 370 کی تلاش کا کام فضائی تاریخ کے سب سے بڑے زیرِ آب آپریشنز میں سے ایک تھا اور اس میں آسٹریلیا، ملائیشیا اور چین جیسے ممالک شامل تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے