شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات جاری

ماہین صدیقی

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستانی انڈسٹری کی جوڑی شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات جاری ہیں اور حال ہی میں  منعقد ہونیوالی قوالی نائٹ کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔


ڈھولکی کے بعد قوالی نائٹ میں پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے اس محفل میں پرفارم کر کے سماں باندھ دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر وائرل ہونے والی تصاویر و ویڈیوز میں دیکھ سکتے ہیں کہ جلد شادی کے بندھن میں میں بندھنے والا یہ جوڑا خوش دکھائی دے رہا ہے۔


دولہے میاں نے سوشل میڈیا پر قوالی نائٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جہاں شاندار پرفارمنس پر راحت فتح علی خان کا شکریہ ادا کیا ہے تو وہیں ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے ملبوسات کی بھی تعریف کی ہے۔


وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قوالی نائٹ کی مناسبت سے دلہن و اداکارہ ماہین صدیقی نے نیلے جوڑے کا انتخاب کیا جس پر سنہری نفیس کڑھائی کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے