یونان کشتی حادثے میں جان سے ہاتھ دھونے والے پاکستانیوں کے نام سامنے آگئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) یونان کشتی حادثے میں سمندر سے نکالی جانے والی 7 لاشوں میں سے 5 کی شناخت کر لی گئی ہے جو پاکستانیوں کی ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق جن 5 پاکستانیوں کی لاشیں ملی ہیں، ان میں حاجی احمد، رحمان علی، محمد عابد، محمد سفیان اور محمد عبداللہ شامل ہیں۔پاکستانیوں کی لاشوں کو کریتی جزیرے سے بذریعہ بحری جہاز روانہ کیا جائے گا ۔
بعد ازاں لاشوں کو پاکستانی سفارتخانہ ایتھنز سے بذریعہ ہوائی جہاز پاکستان روانہ کرے گا۔حادثے کا شکار ہونے والوں کی لاشوں کو سرکاری خرچ پر آبائی شہروں میں بھیجا جائے گا۔