شاہ رخ کو ساتھی کیا کہہ کر پکارتے؟ ابھیجیت بھٹاچاریہ نے بھانڈا پھوڑدیا

کنگ خان

ممبئی (ویب ڈیسک) شاہ رخ خان کا نام بالی ووڈ کے بڑے ستاروں میں شامل ہے لیکن بالی ووڈ فلموں میں ان کے لیے سپر ہٹ گانے گانے والے معروف گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈسٹری میں کئی لوگ شاہ رخ کو ہکلا بلاتے تھے۔


بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران ابھیجیت بھٹا چاریہ نے شاہ رخ خان اور سلمان خان سے اپنے تعلق پر گفتگو کی اور کہاکہ سلمان ابھی بھی ان میں نہیں آتا جن کیلئے میں چرچا کروں، اس کی اپنی کلاس تھی لیکن میری شاہ رخ سے کوئی بھی ناچاقی ذاتی ہونے کے بجائے پیشہ ورانہ تھی، جب میں شاہ رخ کیلئے گانا گاتا تھا تو لوگوں نے شاہ رخ کیلئے مجھے پلے بیک سنگر ہونے پر طعنے دیے، کچھ اسٹار ایسے بھی تھے جنہوں نے مجھ سے کہا کہ ‘ہکلے کے لیے گا رہا ہے نا ، مجھے سمجھ نہیں آتا تھا کہ وہ کیوں جل رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے