سعودی عرب جانیوالی تین خواتین گرفتار کرلی گئیں

گرفتار

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے کارروائی کرتے ہوئے گداگری میں ملوث تین خوتین سمیت سعودی عرب جانے والے 4 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔


ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 3 خواتین مسافروں کو گرفتار کرلیا، مسافر خواتین کی شناخت روبینہ بی بی، عنایت بی بی اور مقصود بی بی کے نام سے ہوئی جو فلائٹ نمبر او وی 505 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچی تھیں۔


بیان کے مطابق گرفتار خواتین کا تعلق ملتان، مظفر گڑھ اور رحیم یار خان کے مختلف علاقوں سے ہے، گرفتار خواتین عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث پائی گئیں۔ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار خواتین نے 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس کے عوض عمرہ ویزہ اور ٹکٹس کا انتظام کیا، خواتین نے مکہ پہنچ کر گداگری شروع کر دی اور کئی ماہ تک گداگری کرتی رہی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے